وویمن کرکٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دیدی

شارجہ……….شارجہ میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کی وویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج شاجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں گرین شرٹس وویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پروٹیز ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں نے نقصان پر 101رنز اسکور کیے، ٹیم کی جانب سے کپتان میگنون ڈو پریز 41رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، گرین شرٹس وویمنز نے 102رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 18.3اوورز میں حاصل کرلیا ٹیم کی جانب سے مرینہ اقبال کے 42رنز اور اسماویا اقبال 23رنز کے ساتھ نمیاں رہیں انہوں بالنگ کے دوران 3وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ میچ میں کامیابی سے 3میچوں کی سیریز میں پاکستان وویمنز ٹیم نے 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تبصرے بند ہیں.