گندم اور اس کی مصنوعات کی درآمد پر 25 فیصد ریگولیڑی ڈیوٹی عائد

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اور اس کی مصنوعات کی درآمد پر 25 فیصد ریگولیڑی ڈیوٹی عائد کر دی۔ نئی قومی ایوی ایشن پالیسی بھی منظور۔ چھوٹے شہروں کے درمیان فضائی سفر کیلئے چھوٹے مسافر طیارے استعمال کیئے جائیں گے۔ 

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شہری ہوا بازی سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون شجاعت عظیم نے نئی ایوی ایشن پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شہروں کے درمیان فضائی سروس کیلئے چھوٹے مسافر طیارے استعمال کیئے جائیں گے۔ کارگو کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا اور ملک کے شمالی و جنوبی علاقوں میں کارگو ویلیج بھی قائم کیئے جائیں گے۔ ای سی سی نے قومی ایوی ایشن پالیسی 2015 اور 12 لاکھ ٹن گندم کی برآمد کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کی منظوری دی جس کے تخت صوبہ سندھ 30 اپریل جبکہ پنجاب 15 مئی تک گندم برآمد کر سکے گا۔ آئی ڈی پیز کیلئے عالمی ادارہ خوراک کو مزید 40 ہزار ٹن گندم کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے گندم اور اس کی مصنوعات کی درآمد پر 25 فیصد یکساں ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ درآمد پر پابندی ختم کر دی ۔ ای سی سی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے جہاں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ وہیں ہاٹ رولڈ مصنوعات اور پائپس کی درآمد پر ساڑھے بارہ فیصد ریگولیڑی ڈیوٹی عائد کر دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال چاروں صوبے اور پیسکو کسانوں سے 66 لاکھ ٹن گندم خریدیں گے جس پر 222 ارب روپے خرچ ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.