ون ڈے رینکنگ جاری ، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف کلین سوئیپ کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ ، شاہین چھٹے نمبر پر آگئے

دبئی ( ) آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ۔ پاکستان کو سیریز میں کلین سویپ کرنیوالی آسٹریلوی ٹیم نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ۔ دبئی سے جاری ہونیوالی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کو بدترین شکست دینے کا انعام ملا ، کینگروز نے اس درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ۔ مسلسل شکستوں کے زخم کھائے پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے ، بھارت دوسری جبکہ جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ بدقسمتی سے بیٹنگ درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا ہے ۔ قومی ٹیم کپتان مصباح الحق بیٹنگ میں 13 ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ نوجوان بیٹسمین احمد شہزاد 17 ویں اور محمد حفیظ 19 ویں نمبر پر ہیں ۔ بولنگ رینکنگ میں سعید اجمل کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے ، ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی بولنگ میں تو 7 ویں پوزیشن ہے لیکن آل راؤنڈر کیٹیگری میں وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.