آئی سی سی نے فواد عالم کے متنازعہ کیچ کا نوٹس لے لیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فواد عالم کے متنازعہ کیچ کا نوٹس لے لیا۔

دبئی: () ابوظہبی میں ہونے والا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ فواد عالم کے متنازعہ کیچ کی وجہ سے میڈیا کی توجہ بنا رہا جس پر اب آئی سی سی نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے واضح کیا ہے کہ سلپ پوزیشن سے شارٹ لیگ پوزیشن پر جا کر کیچ کرنے والے اسمتھ کے معاملے پر ایم سی سی میں زیر غور لایا گیا ہے جس کے بعد امپائرز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ بیٹنگ کے دوران فیلڈر کی پوزیشن تبدیل کرنے کی چالاقی پر حتمی فیصلہ امپائر کا ہی ہو گا اگر امپائر سمجھے کہ فیلڈر کی اس پھرتی سے بلے باز کا کھیل متاثر ہوا ہے تو گیند کو قانون کے مطابق DEADقرار دیا جا سکتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.