آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان پریکٹس میچ کے بعد کیا جائے گ

اکستان الیون 15 سے 18 اکتوبر تک آسٹریلیا کیخلاف پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد ٹیم منتخب ہوگی :پی سی بی

لاہور ( ) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پندرہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان پریکٹس میچ کے بعد کیا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کی انجریز ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی وجہ بنی ہوئی ہے ۔ آسٹریلیا کےخلاف پاکستان الیون نے پندرہ سے اٹھارہ اکتوبر کے درمیان پریکٹس میچ کھیلنا ہے جس کے بعد پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان ہوگا ۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ممکنہ اٹھارہ کھلاڑیوں کا اعلان آج یا کل کیا جا سکتا ہے ۔ جب کہ ون ڈے سکواڈ میں شامل وہاب ریاض کو وطن واپس بلایا گیا ہے جنہیں دو سے تین ہفتے آرام کا کہا گیا ہے یعنی فاسٹ بائولر اب ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ محمد حفیظ اور جنید خان کی فٹنس کا جائزہ کل لیا جائے گا –

تبصرے بند ہیں.