ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی اطلاع دینے والوں کو ایزی لوڈ کروانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی اطلاع دینے والوں کو ایزی لوڈ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق ٹیکس ریکوری بہتر بنانے اور صوبے میں کرائم کے خاتمے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی شہری ٹوکن ٹیکس نادہندگان، غیر رجسٹرڈ اور چوری کی گاڑیوں کی اطلاع دے گا حکومت اس کو ایزی لوڈ کروا کر دے گی۔ یہ معاملہ بہتر طریقے سے طے ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان اور پراپرٹی کرائے پر دے کر اپنے ذاتی استعمال میں لانے کا ٹیکس دینے والوں کی اطلاع دینے والوں کو ایزی لوڈ کروایا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ نادہندگان کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاہم اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ عوام کی اطلاع پر ٹیکس وصولی کی شرح کا کتنا ایزی لوڈ کروایا جائے گا اس کا ابھی تعین نہیں ہوا۔

 

تبصرے بند ہیں.