ونود کھنہ کی آخری رسومات میں نئے اداکاروں کی عدم شرکت پر رشی کپور پھٹ پڑے

ممبئی: 

اپنے غصے اورخیالات کے اظہار میں پیچھے نہ ہٹنے والے اداکار رشی کپور گزشتہ روز لیجنڈ ادکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرشدید غصہ ہوئے اورانہیں کھری کھری سنائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بار پھراپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اداکار نے شدید تنقید اورغصے کا اظہار گزشتہ روز لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرکیا۔

اداکار نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ نئے اداکاروں میں سے کوئی ایک بھی ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوا جب کہ اداکار نے ان نئے فنکاروں کے ساتھ کام بھی کیا تھا، سب کو احترام کرنا سیکھنا چاہیئے

تبصرے بند ہیں.