ومبلڈن ، کبوتروں کو بھگانے کیلئے ڈرونز کا استعمال کرنے پر غو

گزشتہ کئی برس سے کورٹ سے کبوتروں کو بھگانے کیلئے عقاب کا استعمال کیا جا رہا ہے ، جدید ٹیکنالوجی جلد استعمال ہوگی

انگلینڈ () ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کبوتروں کو بھگانے کیلئے عقاب کی بجائے ڈرون استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ، پچھلے سات برس سے ومبلڈن ایونٹ کے دوران کبوتروں کو ٹینس کورٹس سے دور رکھنے کا فر ض روفس (RUFUS) نامی عقاب انجام دے رہا ہے لیکن ومبلڈن ٹورنامنٹ کی مینجمنٹ اب جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کبوتروں کو بھگانے کیلئے ڈرونز کا استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ روفس عقاب لندن میں مداحوں کی بڑی تعداد رکھتا ہے ، یہاں تک کہ اس کا اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی موجود ہے ۔ پرستاروں نے عقاب کی جگہ ڈرونز کا استعمال کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کبوتر ڈرونز سے جلد مانوس ہو جائیں گے جبکہ روفس ایک شکاری پرندہ ہے اور باقی پرندے اس سے ڈرتے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.