ورلڈ ہاکی لیگ، پاکستان کو آئر لینڈ نے شکست دیدی، قومی ٹیم اولمپک سے باہر

ورلڈ ہاکی لیگ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم اولمپک 2016 ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

اینٹورپ: ( ریو اولمپکس کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان میچ ہوا ۔ پاکستان نے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا آخری موقع بھی گنوا دیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی بار اولمپکس سے بھی باہر ہوئی ۔ پاکستان ہاکی ٹیم اس سے پہلے ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی۔ انگلینڈ کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد گرین شرٹس نے ریو اولمپکس میں براہاست شرکت کا موقع بھی کھو دیا تھا ۔ ورلڈ ہاکی لیگ کے آخری دونوں پلے آف میچز جیت کر پاکستان پانچویں پوزیشن کے ساتھ 2016 کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر سکتا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.