وقاریونس بھی آسٹریلیا کو ہرانے کے لئے پر امید

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کی شکست کے باوجود انہیں اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کا باولنگ اٹیک نسبتاً نا تجربہ کار ہے لیکن اس میں توانائی موجود ہے اور وہ آسٹریلوی بیٹسمینوں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ سعید اجمل اور جنید خان کا نہ ہونا یقیناً ایک دھچکا ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ان کے نہ ہونے سے حوصلہ ہار دیا جائے۔ وقارنے کہا کہ پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ میں انھوں نے آسٹریلوی ٹیم کی کچھ کمزوریاں دیکھی ہیں جنہیں ٹیسٹ سیریز میں ایکسپوز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آسٹریلوی بولر مچل جانسن یقیناً پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔ انہیں سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔ کہا کہ پاکستانی ٹیم کی حالیہ فتوحات میں مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ کا اہم کردار رہا ہے لیکن آخری سیریز میں وہ اچھی بیٹنگ نہ کرسکے جس کی ٹیم توقع کررہی تھی تاہم انہیں امید ہے کہ وہ جس طرح محنت کررہے ہیں وہ اس مشکل سے نکل آئیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کب تک صرف مصباح الحق اور یونس خان پر ہی انحصار کرتے رہیں گے اوریہ دونوں آخر کب تک کھیلتے رہیں گے لہذا دیگر بیٹسمینوں کو بھی اپنی ذمہ داری محسوس کرنی ہوگی۔ –

تبصرے بند ہیں.