مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.1 فیصد کم

اکستان بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.1 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 3.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کراچی: (آن لائن) پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16 اکتوبر 2014ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی سطح 216.58 رہی جو ایک ہفتے قبل 218.98 اور ایک سال قبل 209.63 رہی تھی۔ اس طرح ہفتہ وار بنیادوں پر ایس پی آئی کے حساب سے ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ہوئی تاہم ایک سال کے دوران انفلیشن ریٹ میں 3.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس دوران ماہانہ 8 ہزار روپے تک کمانے والے کے لئے مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد، ماہانہ 8 ہزار تا 12 ہزار روپے آمدنی والوں کے لئے 1.12 فیصد، ماہانہ 12 ہزار تا 18 ہزار روپے کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح میں 1.14 فیصد، ماہانہ 18 ہزار تا 35 ہزار روپے تک کمانے والوں کے لئے 1.12 اور 35 ہزار روپے سے زیادہ ماہانہ کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی۔ –

تبصرے بند ہیں.