ننکانہ صاحب (مانیٹر نگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا ایک اور بھائی پیر طارق شاہ بھی انتقال کرگئے، مرحوم پیر طارق شاہ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے صدر تھے، ان کے انتقال پر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی ننکانہ صاحب میں سپرد خاک،عارف علوی،شبلی فراز شہبازشریف و دیگر کا اظہار افسوس وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی پیر طارق احمد شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ گزشتہ ماہ قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد بھی لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.