کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے وزرا میر ضیا لانگو اور زمرک خان نے وفاقی حکومت سے اپنے وعدے پورے کرنے اور ٹڈی دل کے حملے سے متاثرہ اضلاع کے لیے خصوصی پیکیج کے اعلان کا مطالبہ کردیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 31 اضلاع ٹڈی دل سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے کھڑی فصلوں اور پھلوں کے باغات کو تباہ کردیا ہے جس سے کاشتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں اور پھلوں کے باغات کے بڑے نقصان کی وجہ سے بلوچستان حکومت صوبے کے 31 متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے، بلوچستان کے 80 فیصد لوگ زراعت کے شعبے پر انحصار کرتے ہیں اور ٹڈی دل نے ان کی معاشی حالت کو بری طرح متاثر کیا ہے، ٹڈیوں کے حملوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصان پر حکومت بلوچستان ایک سروے بھی کر رہی ہے۔وزیر داخلہ میر غیاث اللہ لانگو نے صوبائی محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ساتھ کام کریں، اس موقع پر ضیا لانگو نے 10 ٹریکٹروں کی چابیاں صوبائی وزیر زراعت زمرک خان کے حوالے کیں، انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کو کھیتوں میں سپرے لگانے کے لیے ٹریکٹر فراہم کیے گئے ہیں، دونوں وزراءنے کہا کہ پی ڈی ایم اے ٹڈیوں دل سے متاثرہ لوگوں کے لیے اپنی مکمل مدد فراہم کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.