کراچی (سپو ر ٹس ڈیسک))سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کو پلیئنگ الیون سے نظر انداز کرنے پر آواز بلند کردی.انہوں نے کہا کہ فواد عالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی شاندار ہے۔اگر وہ کپتان ہوتے تو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تجربہ کار کھلاڑی کو صلاحیت کے اظہار کا ضرور موقع دیتے۔ وسیم اکرم کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ مختلف ہوگی، اس لئے قومی ٹیم میں ایک اضافی بیٹسمین شامل کرنا چاہئے اور مڈل آرڈر میں پاکستان کے پاس صرف فواد عالم ہی موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.