میرا انتخاب پی سی بی کے آئین کے مطابق جمہوری انداز میں ہوا، ذکا اشرف

لاہور: پی سی بی کے چیئر مین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کا نیا آئین آئی سی سی قواعد کے مطابق بنایا گیا ہے اور وہ جمہوری انداز میں چیرمین منتخب ہوئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ذکااشرف نے کہا کہ چیرمین کے انتخاب کے لئے ہونے والا انتخابی عمل صاف اور شفاف تھا،پی سی بی پر جمہوری آئین نہ بنانے کی وجہ سے آئی سی سی کی طرف سے معطلی کا خطرہ تھا جو ان انتخابات کے بعد ٹل گیا ہے، پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ان کے ا رکان کی مدت ایک سال رکھی گئی ہے تاکہ گورننگ بورڈ کے تمام ممبران کو موقع مل سکے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کے چیئرمین مین ذکا اشرف کی 4 سالہ تقرری غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چیرمین پی سی بی کا انتخاب جمہوری انداز میں نہیں کیا گیا لہذا ان کا انتخاب کالعدم قراردیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.