وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کی دوبارہ رجسٹریشن کا فیصلہ

بہت خوشی ہے 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے ، عثمان ڈار

اسلام آباد ( نیوزرپورٹر )وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹا ئیگر فورس کی ایک بار پھر رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہیں خوشی ہے 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے، جس میں سے تین لاکھ نوجوانوں نے کورونا کے دوران خدمات دیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے اپلی کیشن بنائی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.