لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجا ب اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کر کے حلقے اور گوجرانوالہ کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ا س موقع پر یونس انصاری سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔وزیراعلی عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے اورجلد گوجرانوالہ کے دورے کی بھی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،گوجرانوالہ میں سیوریج کے مسائل کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی منصوبوں کی جگہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.