وزیراعلی بلوچستان کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کون بنے گا۔ مسلم لیگ ن تاحال کسی حتمی فیصلے پرنہیں پہنچ سکی ہے۔ کل تک فیصلہ متوقع ہے۔ وزارت اعلی بلوچستان کے معاملے پر مسلم لیگ ن ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اورنیشنل پارٹی میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ نوازشریف اتحادیوں کے مشورے کواہمیت دے رہے ہیں ، ن لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین بلوچستان اسمبلی کی خواہش ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری کو وزارت اعلی کے منصب کیلئے نامزد کیا جائے جبکہ بعض پارٹی اراکین نواب خیربخش مری کے صحبزادے نوابزادہ جنگیزمری کولانے کے خواہشمند ہیں ، مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کا اخترمینگل ، محمود خان اچکزئی اورحاصل بزنجو سے بھی رابطہ ہے۔ تینوں قوم پرست رہنماء نواب ثناء اللہ زہری کووزیراعلی بنانے پر رضا مند نہیں ہیں۔ میاں نوازشریف بھی ثناء زہری اورجنگیزمری کو ناراض کر کے اپنی جماعت کو مسائل میں ڈالنا نہیں چاہتے جبکہ قوم پرستوں کی تجاویزکورد کرنا بھی ان کیلئے مشکل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی نامزدگی پر کل تک فیصلہ کر لیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.