Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ مفت دینے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کردیا جبکہ کاشتکار سے 2500 روپے فی من گندم خریداری کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو خریداری مرکز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا، کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔2500 روپے فی من کے نرخ پر گندم خریداری کے 72 گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قرار دی گئی ہے، صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کردی گئی، گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔مریم نوازنے ”ورک ود پنجاب گورنمنٹ“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا ایگریکلچر گرایجویٹ سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.