Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم کا نوح بٹ کے نام سے فلائی اوور کی فرمائش پر دلچسپ جواب

وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ کے نام سے منسوب پُل بنانے کی فرمائش پر دلچسپ ردعمل دیا۔شہباز شریف نے نوح بٹ کی جانب سے میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے کی خبر پر اظہار خیال کیا، وزیر اعظم نے نوح بٹ کو سراہتے ہوئے لکھا ‘بہت اچھے بٹ صاحب!’شہباز شریف کی ٹوئٹ پر فیضان خان نامی صارف نے کہا ‘وزیر اعظم صاحب، اس تعریف سے بات نہیں چلے گی، بٹ صاحب کے نام کا فلائی اوور ہونا چاہیے’۔تاہم شہباز شریف صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے کہا ‘ڈیم نا بنا دیا جائے؟’

تبصرے بند ہیں.