Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نے چیرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے چیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق چیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کی مدت ملازمت 26 اگست کو ختم ہوجائے گی، وزارت تعلیم نے جاوید لغاری کو مزید چار سال کی توسیع دینے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی تھی لیکن وزیراعظم نے مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو چیئرمین ایچ ای سی کا اضافی چارج دیئے جانےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کسی بھی ممبر ایچ ای سی کو چیئرمین کا چارج دے سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.