Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں افغانستان میں جاری مصالحتی عمل اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے۔ جہاں آج انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے جان کیری کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور جان کیری کی ون ٹو ون ملاقات کے دوران امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء اور خطے کی صورتحال اور افغانستان میں جاری مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی کے شعبے پر بھی بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.