Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نوازشریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم میاں نواز شریف کل کراچی آئیں گے جہاں انہیں امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف مسند اقتدار پر فائز ہونے کے بعد تیسری مرتبہ کراچی آئیں گے۔ کراچی میں قیام امن کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے اس سے قبل 8 نومبر کو گورنر ہاؤس میں اجلاس طلب کیا تھا جہاں رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کے سربراہان نے انہیں بریفنگ دی۔

تبصرے بند ہیں.