Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نوازشریف نے آئی بی میں بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی

وزیر اعظم نواز شریف نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )کومزیدموثر اور جدید بنانے کے لیے بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔  وزیراعظم نوازشریف نےانٹیلی جنس بیورو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشیدبھی ان کےساتھ تھے، دورے کے موقع پر آئی بی حکام نےوزیراعظم کودہشت گردی سمیت ملک کو درپیش اندرونی او بیرونی مسائل سے نمٹنےکے متعلق امور پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے اس موقع پر ادارے میں وزیراعظم نے بہتر انسانی وسائل اور جدید آلات کے ذریعےآئی بی کی کارکردگی بڑھانے سمیت کئی سفارشات کی منظوری بھی دی۔

تبصرے بند ہیں.