Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نوازشریف بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے شنگھائی پہنچ گئے

بیجنگ: وزیراعظم نوازشریف بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے شنگھائی پہنچ گئے جہاں وہ مختلف وفود اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے بیجنگ سے شنگھائی تک کا سفربلٹ ٹرین میں کیا جہاں ان کی مختلف چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں جاری ہیں، اس موقع پر وزیراعظم نے ٹرین میں ہی مینجمنٹ افسران کے وفد سے ملاقاتیں کیں اور لاہور سے کراچی تک منصوبہ کے لئے فیزیبلٹی رپوٹ مانگ لی، انہوں نے نجی کمپنی کو دعوت دی کہ یہ منصوبہ پاکستان میں بھی شروع کریں، وزیر اعظم نے ٹرین میں ہی توانائی ،ٹیلی کام اور چائنہ مشینری اور انجینئرنگ کراپ کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیراعظم نواز شریف شنگھائی میں انرجی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.