وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ چلے گئے، نوازشریف سے آج ملاقات ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف دورہ مصر مکمل کر کے برطانیہ چلے گئے، وزیراعظم کی آج نواز شریف سے اہم ملاقات ہوگی جس میں بعض اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس اگلے 48 گھنٹے میں متوقع ہے جس میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہوں گے، وزیراعظم ن لیگی قائد کو ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے، اجلاس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا لندن میں دو روز تک قیام متوقع ہے جس کے بعد وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کوشرم الشیخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اعلیٰ مصری حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے رخصت کیا۔

تبصرے بند ہیں.