وزیراعظم سمیت 156 ارکان اسمبلی نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، الیکشن کمیشن

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سمیت 156 ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 5 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی، لیکن کمیشن کو تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، تاہم الیکشن کمیشن کو اب تک 1013 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات مل چکی ہیں، جن میں 95 سینیٹرز، 304 ارکان قومی اسمبلی ،335 ارکان پنجاب اسمبلی، 140 ارکان سندھ اسمبلی،76 ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی اور 55 بلوچستان اسمبلی کے ارکان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سالانہ بنیادوں پر اپنے اور اہل خانہ کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہیں۔

تبصرے بند ہیں.