ورلڈ ہاکی لیگ: آسٹریلیا اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گئ

ورلڈ ہاکی لیگ میں آسٹریلیا اور بھارت اپنے اپنے کواٹرز فائنلز میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے جیتنے سے پاکستان کی ریو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

اینٹورپ: () بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے پہلے کواٹرز فائنل میں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو چار، ایک سے شکست دی۔ ایک اور کواٹرز فائنل میں ایشین چیمپئن بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ بھارت کی ورلڈ ہاکی لیگ میں کامیابی کے بعد پاکستان کے ریو اولمپکس میں رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ گرین شرٹس پانچویں پوزیشن کا میچ جیت کر اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.