ورلڈ ہاکی لیگ کوارٹرز فائنل، برطانیہ نے پاکستان کو شکست دید

برطانیہ نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹرز فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر اولمپکس 2016ء کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

اینٹورپ: ( بیلجیئم میں کھیلے گئے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹرز فائنل میں برطانیہ نے پاکستان کو دو، ایک سے شکست دیدی۔ برطانیہ کی طرف سے کرس گرفتھس اور الیسٹر براگڈن کے گول سکور کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عمر بھٹہ نے کیا۔ ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹرز فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد برطانیہ نے اولمپکس 2016 کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کو اولمپکس کھیلنے کے لئے اب پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ہوگی۔

 

تبصرے بند ہیں.