نیا مالی سال ، کراچی سٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر بند ہوا

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ، بینکنگ ، سیمنٹ اور پاور سیکٹر میں نمایاں سرگرمی ریکارڈ 

کراچی ( ) نئے مالی سال کے پہلے روز کراچی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی ، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ مالی سال کا پہلا روز،کراچی سٹاک مارکیٹ میں بلند سطح کا ریکارڈ ، 100 انڈیکس 34 ہزار 843 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا ۔ بینکنگ ، سیمنٹ اور پاور سیکٹر میں نمایاں سرگرمی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو چوالیس پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس چونتیس ہزار آٹھ سو تینتالیس پوائنٹس کی نمایاں سطح پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر چالیس کروڑ ستانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا

 

تبصرے بند ہیں.