ورلڈ ہاکی لیگ؛ شکست کی ذمہ داری قبول لیکن استعفیٰ نہیں دوں گا، حنیف خان

کراچی: قومی ٹیم کے کوچ اولمپئن حنیف خان نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن استعفیٰ نہیں دوں گا۔ ایونٹ میں گرین شرٹس نے انتہائی مایوس کیا، ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے کا آسان موقع گنوا دیا، اس کا بیحد دکھ ہے،انھوں نے ان خیالات کا اظہار ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اولمپئن عبدالحسیم خان بھی کراچی پہنچے، سابق قومی کپتان حنیف خان نے کہا کہ اس شکست کوبھول کر مستقبل کی تیاریاں کریں گے، پاکستان ایشیا کپ جیت کر ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرسکتا ہے جس کیلیے ہمیں بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔ حنیف خان نے کہا کہ ورلڈ لیگ ہاکی کھیلنے والی قومی ٹیم مضبوط اور متوازن تھی لیکن کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی اور خامیاں ناکامی کی وجہ بنی، انھوں نے کہا اب بھی وقت ہے ہم ٹیم کی غلطیوں کو درست کرکے ایشیا کپ میں کامیابی کی بدولت ورلڈ کپ میں شرکت کا حق پاسکتے ہیں

تبصرے بند ہیں.