ورلڈ ہاکی لیگ، پاکستانی ٹیم آج بھارت کیخلاف میدان میں اترے گ

ورلڈ ہاکی لیگ، اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو گا۔ 

اینٹورپ: () بیلجیئم میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ اولمپکس کوالیفائن راؤنڈ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں روایتی حریف پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے اِن ایکشن ہوں گے۔ چوبیس جون کو کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا سے کراری شکست ہوئی تھی۔ قومی ہاکی ٹیم نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پولینڈ کو ہرایا تھا۔ ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے آج کے میچ میں بھارت کو ہرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.