عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی قسط جاری کر دی

بیس کروڑ ڈالرز تعلیم کیلئے مختص ، زرمبادلہ کے ذخائر چار سال بعد اٹھارہ ارب سے تجاوز کر گئے 

اسلام آباد ( ) عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 70 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کردی ۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار سال کے وقفے کے بعد اٹھارہ ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے ۔ بیس کروڑ ڈالر تعلیم کے شعبے کے لئے مختص ہیں ۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو عالمی بینک سے ستر کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ، بیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی رقم تعلیم کے شعبے کے لئے مختص ہیں ۔ پچاس کروڑ ڈالر معاشی ترقی کے چار شعبوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں جن میں نجکاری ، کاروباری ماحول ، ٹیکس محاصل میں اضافہ اور سماجی تحفظ کے شعبے میں شامل ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.