ورلڈ ہاکی لیگ، پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی –

ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ ماہرین کے مطابق حریف ٹیم فیورٹ ہے لیکن اٹیکنگ ہاکی سے قومی ٹیم میچ اپنے نام کر سکتی ہے۔ 

ورلڈ ہاکی لیگ میں اگرچہ قومی ٹیم کو پولینڈ کے خلاف پہلی جیت مل چکی ہے لیکن اصل امتحان اب شروع ہو گا جب شاہین کینگروز کے خلاف میدان میں اترے گے۔ ماہرین کے مطابق قومی ٹیم کو ڈیپ ڈیفنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور صرف اٹیکنگ ہاکی ہی پاکستان کو جیت دلا سکتی ہے۔ ہاکی کھلاڑی دو سالوں سے مالی مشکلات میں گھیرے ہیں لیکن ہاکی فیڈریشن کے مطابق بلجیئم میں تمام کھلاڑیون کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہے اور توجہ صرف اسٹریلیا کے خلاف میچ میں جیت حاصل کرنا ہے

 

تبصرے بند ہیں.