توانائی کی پیداوار میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں: وزیراع

اسلام آباد: (وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی پیداوار میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ توانائی منصوبوں پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے۔ 

وزیراعظم نواز شریف سے چینی کمپنی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی کی جانب سے ایل این جی اور کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ کمپنی پاکستان میں ، سکی کناری، پن بجلی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں توانائی کی پیداوار میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ توانائی منصوبوں پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ اور چئیرمین واپڈا ظفر محمود بھی شریک ہوئے۔

 

تبصرے بند ہیں.