مشہور فٹبالر لیونل میسی آج 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اپنے منفرد کھیل کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھنے والے ارجنٹینا اور بارسلونا کے سٹار پلیئر لیونل میسی آج 27 سال کے ہو گئے ۔ 

مشہور فٹبالر لیونل میسی 24 جون 1987 کو ارجنٹینا کے شہر راساریو میں پیدا ہوئے۔ فٹبال کی خداداد صلاحیتوں والے میسی اپنی آدھی سے زیادہ زندگی یعنی ستائیس میں چودہ سال گراؤنڈز میں گزار چکے ہیں اپنی پھرتی، مہارت سے مخالف پر دھاک بٹھانے والے میسی نے 13 برس کی عمر میں فٹ بال کلب بارسا جوائن کیا۔ 13 سے 16 برس کے درمیان انہوں نے 466 میچ کھیل کر 381 گول اسکور کیے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ میسی کی نمائندگی میں اسپینش کلب نے 6 لیگ ٹائٹل ، 3 چئمپینز لیگ،2 اسپینش کپ،2 یورپین سپر کپ،6 اسپینش سپر کپ اور 2 دفعہ ورلڈ کلب کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

 

تبصرے بند ہیں.