ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم بنانا اولین ترجیح ہوگی،وقار یونس –

لاہور()قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ، کہتے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف سیریز انتہائی اہم ہوگی ، کوچ نے فٹ بال ورلڈ کپ میں ہالینڈ کو فیورٹ ٹیم قرار دیدیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ آنے والی سیریز کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا تاہم ان کی پوری کوشش ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرایا نہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں کسی بھی ملک کو شکست دینے کی قابلیت ہے ۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ان کی نظر ورلڈ کپ پر ہے جس کے لیے ان کی ایک مضبوط ٹیم بنانا اولین ترجیح ہوگی ۔ برازیل میں جاری ورلڈ کپ کے ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ان کی فیورٹ ٹیم ہالینڈ ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے آئی سی سی ورلڈ کپ کو بڑا ہدف قرار دیا ہے ، کہتے ہیں کہ سینئرز کے ساتھ نوجوان کرکٹرز بھی میگا ایونٹ کھیلیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.