نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز لو ونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد –

نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز لو ونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ویلنگٹن: (آن لائن) لوونسنٹ نے الزامات ثابت ہونے کے بعد خود پر لگنے والی پابندی کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لوونسنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے پیسے لے کر کرکٹ کے کھیل کو بدنام کیا۔ میں نے کرکٹ اور اپنے ملک کو بدنام کیا ہے اور کئی بار میچ فکسنگ میں ملوث رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بعد پابندی کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی انگلینڈ اینڈ ویلز بورڈ نے لگائی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.