سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپے چھتیس پیسے فی کلوگرام اض

اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپے چھتیس پیسے فی کلوگرام تک اضافہ کر دیا۔ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: () اوگرا ذرائع کے مطابق گیس انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی شرح میں اضافے سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کے پی کے، بلوچستان اور پوٹھوہار کے علاقوں میں سی این جی قیمتوں میں دو روپے دس پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان علاقوں میں سی این جی کی نئی قیمت چھہتر روپے پینتیس پیسے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپے چھتیس پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان علاقوں میں سی این جی کی نئی قیمت اکہتر روپے پچاس پیسے فی کلوگرام ہو گئی۔ سی این جی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اوگرا نوٹی فیکیشن کے بعد ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.