تیز بارشوں سے ملتان میں گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان

پیداوار میں دس سے پندرہ فیصد کمی کا امکان ، رواں سال کے دوران گندم کا مقرر کردہ پیدواری ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا

ملتان : ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ہونے والی تیز بارشوں سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان ہوا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں بھی 10 سے 15 فیصد کمی واقع ہونے سے کاشتکار بھی پریشان ہیں ۔ گندم کی فصل تیاری کے آخری مراحل میں ہے تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارشوں اور تیز ہوائوں کے باعث فصل کا بیشتر حصہ گر گیا ہے جس سے پودے کا گوشہ خراب ہونے سے پیداوار میں بھی 5 سے 10 من فی ایکڑ کمی کا اندیشہ ہے ۔ محکمہ زراعت کے حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کھیتوں میں پانی بھر جانے سے گندم کی فصل متاثر ہوئی ہے اس لیے کاشتکار فصل کو مزید پانی لگانے سے گریز کریں ۔ رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایکڑ رقبے سے 5 لاکھ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.