ورلڈ کپ فٹبال 2018 ، پاکستان آج یمن کیخلاف کوالیفائر میچ کھیلے

قطر میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان ذیشان رحمان سمیت پوری ٹیم کامیابی کیلئے پر عزم ہے

قطر (پاکستان فٹبال ٹیم آج ورلڈکپ 2018 کے کوالیفائرز کا میچ یمن کے خلاف کھیلے گی ۔ نائب کپتان حسن بشیر سمیت پوری ٹیم جیت کا جوش دکھانے کے لیے پُرعزم ہے ۔ ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کے کوالیفائرز میچ ابھی سے ہو رہے ہیں ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ قطر میں یمن کے خلاف کھیلے گا ۔ یمن کی خراب صورتحال کے باعث نیوٹرل وینیو العربی سٹیڈیم قطر میں یہ میچ کھیلا جائے گا ۔ قومی ٹیم کے کپتان ذیشان رحمان ہیں جبکہ نائب کپتانوں میں سٹار کھلاڑی کلیم اللہ اور حسن بشیر ہیں ۔ حسن بشیرسمیت قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے میچ کو یادگار بنانے کا عزم ظاہر کر دیا ۔ سیکنڈ LEG کے میچ میں پاکستان اور یمن ہی کی ٹیمیں سترہ مارچ کو لاہور میں اِن ایکشن ہوں گی ۔ قومی فٹبال ٹیم ورلڈکپ پری کوالیفائرز کا اوے اور پھر ہوم میچ جیتنے کے لیے پُرجوش ہے ۔ اچھی کارکردگی اور کامیابی کی صورت میں گرین شرٹس اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لے گا ۔ ناک آؤٹ مرحلے میں نمائندگی پاکستان فٹبال کے لیے بڑا اعزاز ہو گی جس کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز پُرامید ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.