مونیکا سیلز اور گیبریلا ساباٹنی 25 برس بعد ایک دوسرے کے مدمق

ینس کی دونوں سپر سٹارز نے نیویارک میں ہونے والے نمائشی میچ میں حصہ لیا ، مونیکا سیلز نے میچ میں کامیابی حاصل کرلی

نیویارک ( سربیا اور ارجنٹائن کی خواتین ٹینس سٹارز 25 سال بعد نمائشی میچ میں آمنے سامنے آ گئیں ۔ دونوں نے پانچ سیٹ کے طویل مقابلے میں اپنی شاندار صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ نیویارک کے میڈیسن سکوئیر گارڈن میں سربیا کی مونیکا سیلز اور ارجنٹائن کی گبریلا ساباٹنی نمائشی میچ میں مدمقابل ہوئیں ۔ دونوں سٹار کھلاڑیوں نے 1990 میں ورجینیا سلمز چمپئن شپ میں حصہ لیا تھا ۔ روایتی حریف کھلاڑیوں کو 25 سال بعد ٹینس کورٹ میں آمنے سامنے ہونے کا موقعہ ملا ۔ تین گھنٹے سینتالیس منٹ کے طویل مقابلے میں خواتین سٹارز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ۔ سربین سیلز نے حریف کھلاڑی کو چھ چار ، پانچ سات ، تین چھ ، چھ چار اور چھ دو سے شکست دی ۔ ڈبلیو ٹی اے ٹینس کی تاریخ میں 1901 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا جب ویمنز ٹینس پلئیرز نے پانچ سیٹ پر مشتمل نمائشی میچ کھیلا ہو ۔ –

تبصرے بند ہیں.