فٹبال ورلڈ کپ پری کوالیفائرز فرسٹ لیگ، پاکستان کو یمن سے ش

ٹبال ورلڈ کپ پری کوالیفائرز کے فرسٹ لیگ میں پاکستان کو یمن سے تین ایک سے شکست ہو گئی۔ گرین شرٹس کی طرف سے واحد گول کپتان حسن بشیر نے کیا۔

دوحہ: ( قطر کے العربی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ پری کوالیفائر کے پہلے لیگ کا میچ کھیلا گیا۔ میچ کے آغاز میں ہی قومی گول کیپر کی ٹکر سے کھلاڑی کے زخمی ہو جانے پر یمن کو پنلٹی دی گئی۔ قومی گول کیپر نے زبردست کارکردگی سے اسے روکا لیکن بدقسمتی پیچھے پڑ گئی اور دوسری کوشش میں گرین شرٹس کے خلاف گول ہو گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک یمن کی اسی ایک برتری پر ہوا۔ دوسرے ہاف میں بھی یہ تابڑ توڑ حملے جاری رہے۔ یمنی کھلاڑی کی طرف سے مزید ایک اور پھر دوسرا گول کیا گیا۔ میچ کے باسٹھویں منٹ پر گیارہ نمبر کی شرٹ پہنے کپتان حسن بشیر نے پنلٹی کک پر گول سکور کیا۔ تین ایک کے نتیجے پر یمن کی جیت کا فیصلہ ہوا۔ سیکنڈ لیگ یعنی پاکستان کا ہوم میچ سترہ مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.