ورلڈ ٹی20کی ناکامی؛ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، اہم اعلانات آج متوقع

لاہور: فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اورایشیا کپ کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا اعلان پیر کو ہوگا، محسن خان کو چیف سلیکٹر اور سرفراز احمد کو ٹوئنٹی20 ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ سمیت دوسرے عہدوں پر بھرتی کے لیے باقاعدہ اشتہاردیا جائیگا۔

مستقبل میں انٹرنیشنل مقابلوں میں بڑی شکستوں سے بچنے اور ملکی کرکٹ کا ڈھانچہ درست کرنے کے لیے مختصر اور طویل مدتی منصوبوںکے حوالے سے بھی روشنی ڈالی جائے گی، شاہد آفریدی نے میگا ایونٹس میںشکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خودکپتانی کوخیر باد کہہ دیا تاہم آل رائونڈر نے بطور کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے کا گرین سگنل دیا ہے، بورڈ نے ان کے فیصلے کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نزلہ کن کن پر گرے گا۔

تبصرے بند ہیں.