کالی آندھی نے گوروں کا کرکٹ کا حکمران بننے کا خواب چکنا چور کردیا

کولکتہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈیز انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فیصلہ کن مرحلے میں انگلش ٹیم کے 155 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ ۔ ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی صرف 11 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے، کرس گیل اور جونسن چارلز نے اننگز کا آغاز کیا تو پارٹ ٹائم بولر جوئے روٹ نے پہلے جونسن چارلز کو ایک اور پھر کرس گیل کو 4 رنز پر پویلین بھیج دیا جس کے بعد سیمی فائنل کے مین آف دی میچ لینڈل سیمنز بیٹنگ کیلیے آئے لیکن ڈیوڈ ویلے نے انہیں صفر پر آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ ڈیون براؤ اور مارلن سیموئل نے چوتھی وکٹ کیلیے 75 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، ڈیون براؤ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد سیمی فائنل میں بھارت کے بعد جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اندرے رسل بیٹنگ کیلیے آئے مگر اس بار انہیں صرف ایک رنز بنا کر ہی واپس جانا پڑا، کپتان ڈیرن سیمی بھی 2 رنز پر آؤٹ ہوکر ٹیم کو پھر سے مشکل میں ڈال گئے۔

ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے، مارلن سیموئل 85  اور کارلوس 10 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔ انگلش کپتان نے لینڈل سیمنز، اندرے رسل اور ڈیرن سیمی کی وکٹ حاصل کرنے والے بولر بین اسٹوکس کو اوور دیا تو بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کارلوس برتھ ویٹ نےمسلسل 4 چھکے مار کر انگلنیڈ کا میچ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ مارلن سیموئل کو 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

تبصرے بند ہیں.