پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں مستحکم ہوئیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلیے پاکستان میں مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کی شرح 4.5 فیصدرکھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ گزشتہ 8 برسوں میں بلندترین شرح ہے۔آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈسے منظورشدہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بتدریج مستحکم ہو رہی ہیں، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ، چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک سرمایہ کاری،بڑے پیمانے پر تعمیراتی سرگرمیاں، نجی شعبے کی کریڈٹ سے بحالی اورتیل وگیس کی رسدمیں اضافہ وہ اہم عوامل ہیںجس سے پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ ہورہاہے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ ہواجس سے ملکی اقتصادی صورتحال پراچھے اثرات مرتب ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.