اظہر علی سری لنکا کیخلاف سیریز 1-4 سے جیتنے کیلئے بے تاب

قومی ٹیم کی میچ سے قبل تینوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس ، سیریز ہاتھ سے نکل گئی ، میچ جیتنے کی کوشش کرینگے : میتھیوز

ہمبنٹوٹا ( ) شاہینوں نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں آئی لینڈرز پر جھپٹنے کے لیے تیاریاں تیز کر دیں ، قومی ٹیم سیریز چار ایک سے اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی شاہینوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کر آئی لینڈرز کو نو سال بعد سیریز میں دھول چٹا ئی لیکن ایک روزہ سیریز کا آخری معرکہ ابھی باقی ہے ۔ اظہر علی الیون پانچواں اور آخری میچ جیت کر سیریز چار ایک سے جیتنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ گرین شرٹس ہمبنٹوٹا میں ڈیرے ڈال چکی ہیں ۔ پاکستانی ٹیم بیٹنگ ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے میچ سے قبل وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی جس کے لیے قومی کھلاڑیوں نے صبح سے ہی پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے ۔ دوسری جانب لنکن قائد اور کوچز ٹیم کی ناقص کارکردگی سے نالاں ہیں ۔ انجلیو میتھیوز کہتے ہیں کہ سیریز تو ہاتھ سے نکل گئی لیکن آخری میچ میں کامیابی سمیٹیں گے ۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے چھبیس جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا ۔

 

تبصرے بند ہیں.