ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں، ہرجیت سے انرجی بڑھتی ہے: رضوان

ہم کچھ مختلف کرنےکی کوشش کر رہےہیں اس کے لیے ہم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں: کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس

کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ سیریز کے آغاز  میں جیت ملنا بہت اچھی چیز ہے، ہم ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں اور ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچھ مختلف کرنےکی کوشش کر رہےہیں اس کے لیے ہم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں،  پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی اس کے علاوہ بولرز نےاچھی بولنگ کی اس لیے ہم آسانی سےمیچ جیت گئے۔

رضوان کاکہنا تھا کہ کل کے میچ سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا،کنڈیشنز کے مطابق فیصلہ کریں گے کیونکہ ہر میچ میں مختلف مشکل کنڈیشنز آسکتی ہیں پہلےجو ہوچکا ہو اسے بھلانا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کی ٹیم آسان نہیں ہے اور ان کی بولنگ بہت اچھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.