واپڈا سے ملنے والی بجلی منقطع ،کراچی کےبیشتر علاقے بجلی سے محروم

کراچی…… ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واپڈا سے ملنے والی بجلی منقطع ہونے کے باعث کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور کراچی کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہےکہ جام شورو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث واپڈا سے کراچی کو ساڑھے چھ سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔ اس کے نتیجے میں کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق واپڈا کے سسٹم کی بحالی کےبعد ہی کراچی میں بجلی بحال ہوسکے گی ۔ تاہم این ٹی ڈی سی یا واپڈا نے مرمت کا کام مکمل ہونے کا کوئی وقت نہیں بتایا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.