اب 9 سال پرانی گاڑیاں بھی بینک فنانس سے حاصل کی جاسکیں گی

کراچی……اب 5 کے بجائے 9 سال تک کی پرانی گاڑیوں کو بینک سے قرضہ حاصل کر کے خریدہ جاسکے گا۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بینکس اب 5 نہیں بلکہ 9 سال تک کی پرانی گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضہ فراہم کرسکیں گے ۔کار ڈیلرز کے مطابق بینکوں کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی عمر کی حد بڑھانے سے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کے کاروبار میں تیز ی آئے گی اور خریدار 2 سے 3 لاکھ روپے سستی گاڑی خرید سکے گا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کار فنانسنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ قرضہ آسان شرائط پر دینے کے علاوہ سود کی شرح کو بھی کم کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.